دو نائیجیریائی دھڑ سے جڑی ہوئی بچیوں حسنہ اور حسینہ کو علیحدہ کرنے کے لیے ایک طویل آپریشن جمعرات کی صبح سعودی عرب میں شروع ہوا۔
آپریشن ریاض کے شاہ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں ہو رہا ہے۔
سرجیکل ٹیم کے انچارج اور شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کے مطابق یہ آپریشن 14 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے اور یہ آٹھ مختلف مراحل میں ہوگا۔
جڑواں بچیاں، جو 2022 میں پیدا ہوئی تھیں، کے پیٹ، جگر، آنتیں، پیشاب اور تولیدی نظام اور ہڈیاں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ڈاکٹروں، طبی ماہرین کی 35 افراد کی ٹیم اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ جمعرات کا آپریشن 1990 سے مملکت میں ہونے والا ایسا 56 واں کیس ہے۔
دونوں بچیاں گذشتہ برس دسمبر میں انسانی ہمدردی کے تحت نائجیریا سے سعودی عرب لائی گئی تھیں۔
-
ہتھیلی کے سائز کے جڑواں بچوں کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج
امریکا میں غیرمعمولی حد تک کم حجم اور سائز کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو ان ...
بين الاقوامى -
حیران کن جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک کے پیٹ میں دوسرا
تیونس کے دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں بدھ کے روز اس وقت ایک عجیب و غریب واقعہ پیش ...
ایڈیٹر کی پسند -
’ہم خواب کی تعبیرکے قریب ہیں‘، جڑواں عراقی بچوں کے والد کے تاثرات
سعودی عرب کے ایک سرکاری اسپتال میں آپریشن کے مرحلے سے گذرنے والے دو جڑواں عراقی ...
مشرق وسطی -
جسمانی طورپرجڑواں عراقی بچوں کی کامیاب آپریشن کے بعد حالت بہتر: ڈاکٹر الربیعہ
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپر وائز اور شاہی دربار کے مشیر ڈاکٹر ...
مشرق وسطی -
سعودیہ: رونالڈو کے گارڈ جڑواں بھائی توجہ کا مرکز، افغانستان میں تعینات رہ چکے
پرتگالی سٹار کی حفاظت پرمامور دو خوبصورت نوجوانوں کی شناخت کے متعلق بھی سوالات ...
مشرق وسطی