شام میں امریکہ کے ہاتھوں مارا گیا مبینہ القاعدہ رہنما چرواہا نکلا
امریکی اخبار نے کہا کہ امریکی حکام نے سابقہ الزامات کو واپس لے لیا ہے کہ ڈرون حملے میں شام میں القاعدہ کے ایک سینئر رہنما کی ہلاکت ہوئی تھی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک حالیہ حملے میں ایک شامی چرواہے اور 10 بچوں کے باپ کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہلاک کیا کہ وہ القاعدہ کا رہنما تھا۔
اخبار نے کہا کہ امریکی حکام بعد میں ان دعوؤں سے پیچھے ہٹ گئے تھے کہ ڈرون حملے میں شام میں القاعدہ کے ایک سینئر رہنما کی ہلاکت ہوئی تھی۔
یہ اعتراف دہشت گردی کے ماہرین اور مرنے والے شخص کے اہل خانہ کی جانب سے پینٹاگون کے اس بیان پر سوالات اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کارروائی میں شام میں القاعدہ کی بااثر شخصیت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکی افواج شام میں ان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ القاعدہ، داعش اور دیگر مسلح دھڑوں کے دہشت گرد سمجھتے ہیں۔
-
بشار الاسد کیساتھ تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے، شام پر پابندیاں نافذ رہیں گی: امریکہ
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں ...
بين الاقوامى -
روس شام میں غیرمحفوظ اورغیرپیشہ ورانہ فضائی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے:امریکی جنرل
امریکاکے ایک اعلیٰ فوجی جنرل نے کہا ہے کہ روس جنگ زدہ شام میں ’’غیرمحفوظ اورغیر ...
بين الاقوامى -
شام فضائی حملے میں داعش رہنما ممکنہ طور پر ہلاک ہو گیا: امریکا
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے پیر کی صبح داعش کے ایک سینئر رہنما کو ...
مشرق وسطی