سعودی عرب اور امریکہ کا سوڈانی فوج اور آر ایس ایف پر جنگ بندی میں توسیع پر زور
سعودی عرب اور امریکہ نے اتوار کے روز سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف) سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ جنگ بندی کی میعاد کل ختم ہو جائے گی۔
ریاض اور واشنگٹن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس توسیع سے سوڈانی عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ دونوں ملکوں نے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ قلیل مدتی جنگ بندی کے تحت اپنے وعدے پر قائم رہیں اور جنگ بندی میں توسیع کے معاہدہ تک نہ پہنچنے کی صورت میں بھی سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں۔
دوسری طرف سوڈان ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے اعلان کیا کہ شہریوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 866 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 3721 ہے۔
واضح رہے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے گذشتہ ہفتے کو سعودی شہر جدہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں 7 دن کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ جس میں پیر کی شام سے توسیع کی جا سکتی ہے۔
سوڈان میں 15 اپریل کو فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوگئی تھی جب فوجی اور سویلین جماعتیں ایک سیاسی عمل کو حتمی شکل دے رہی تھیں۔
-
امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں عارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اصرار
سعودی عرب اورامریکا نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکا کی مساعی سے سوڈان کے متحارب گروپوں میں 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی قیادت سوڈانیوں کا خون خرابہ روکنے کی کوشش کررہی ہے: شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ...
مشرق وسطی