شام کے علاقے حمص میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک کم عمربچی گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ خون ریز واقعے نے شادی کے جشن کو ماتم میں بدل دیا۔
شام کے شمال مشرقی دیہی علاقے المشرفہ گاؤں میں شادی کی تقریب دوران دو افراد کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک بچی گولی لگنے سے ہلاک گئی جس کے بعد یہ لڑائی بڑے تصادم بدل گئی اور دونوں طرف سے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔
تصادم کے نتیجے میں 17 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ واقعات سکورٹی کی عدم موجودگی، ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں افراتفری میں سامنے آئی ہے۔
اس سے پہلے سیریئن آبزرویٹری کے کارکنوں نے حمص کے شمالی دیہی علاقوں میں عزالدین گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔
مسلح افراد نے نامعلوم منزل کی طرف فرار ہونے سے قبل اس کی موٹرسائیکل بھی چھین لی۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔