مجاز سعودی حکام نے گھنٹوں کی نگرانی اور تعاقب کے بعد دو افراد کی براہ راست ویڈیو فلما لی اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔ حکام نے ایک ویڈیو شائع کردی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں منشیات فروش اور پروموٹر تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے اکاؤنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر نشر کئے گئے ایک کلپ کے ذریعے بتایا کہ اس مہم کا مقصد ایتھوپیا کی شہریت کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنا تھا۔
🎥 | شرطة منطقة مكة المكرمة تقبض على مخالفين لنظام أمن الحدود من الجنسية الإثيوبية، لترويجهما (2) كيلوجرام من مادة الحشيش المخدر.
— الأمن العام (@security_gov) June 18, 2023
#الحرب_على_المخدرات
#بالمرصاد pic.twitter.com/c9IDpbyGCw
ویڈیو میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں متعدد نقاب پوش سکیورٹی اہلکاروں کو چھاپے کے لیے تیاری کرتے دکھایا گیا۔ اس کے بعد وہ اپنی گاڑیوں میں ایک چھوٹے سفید ٹرک کا پیچھا کرنے لگے اور کئی گھنٹوں تک اس ٹرک کی نگرانی کرتے رہے۔
اندھیرے کے بعد جب ملزموں کی گاڑی دور دراز کے علاقے میں منشیات فروخت کرنے کی غرض سے رکی تو سکیورٹی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق ڈرگ کنٹرول ایجنٹوں نے دونوں مشتبہ افراد کو قانونی کارروائی کے لیے مجاز حکام کے حوالے کردیا تاہم اس سے قبل ان ک قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔