سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا کہ سعودی حکام نے جمعہ کے روز مملکت میں 178,274 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ نشہ آور گولیاں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پکڑی گئیں جن کو باہر بھیجنے کے لئے شہد کے چھتے کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
سلطنت آف عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جون میں، سعودی حکام نے عمان کے ساتھ مل کر چھ ملین سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کر کے ایک بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک کو پکڑا تھا۔