جڑے شامی بچے بسام کی صحت مستحکم، احسان کا انتقال
بسام کو جلد ہی ایمرجنسی وارڈ سے نکال کر جنرل وارڈ میں منتقل کیا جائے گا
جڑے ہوئے بچوں کے آپریشن کرنے والی سعودی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شامی بچے بسام کی صحت مستحکم ہے۔ دوسرے بچے احسان کا انتقال ہو گیا ‘۔
الربیعہ نے کہا کہ ’ایک ہفتے قبل یہ آپریشن ہوا تھا۔ احسان کے دل کی ساخت میں ایسی پیدائشی خرابی تھی جس کی اصلاح ناممکن تھی۔ علاوہ ازیں آنتوں کے نظام میں غیر معمولی کمی تھی۔ پیشاب کے نظام اور گردوں سے محروم تھا‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الربیعہ نے کہا کہ ’بسام اور احسان کا آپریشن شروع کرنے سے قبل ان کے والدین کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ انہیں اچھی طرح سے سب کچھ معلوم تھا‘۔
الربیعہ نے توجہ دلائی کہ ’بسام کی صحت ہر لحاظ سے صحت تسلی بخش ہے۔ اسے اب تک مصنوعی تنفس پر رکھا گیا تھا تاہم اب وہ طبعی انداز میں سانس لینے لگا ہے۔ پوری طرح سے ہوش میں ہے اور اپنے والدین سے طبعی انداز میں پیش آرہا ہے‘۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ ’بسام نے آج سے منہ کے ذریعے غذا لینا شروع کر دی ہے‘۔
میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر الربیعہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ آپریشن پانچ مراحل میں مکمل ہوا۔ شروعات دونوں بچوں کو بے ہوش کرنے سے ہوئی۔ اس پیچیدہ آپریشن میں 26 ڈاکٹروں، نرسوں اور معاونین نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شام کے جڑے بچوں بسام اور احسان کو علیحدہ کرنے کا آپریشن ایک ہفتے قبل وزارت نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جڑواں بچوں کےحوالے سے یہ پروگرام میں یہ 58 واں آپریشن ہے کیونکہ اس پروگرام نے 1990 سے اب تک 23 ممالک سے 130 کیسز میں جسمانی طورپر جڑے بچوں کو الگ کیا ہے۔
-
سعودی عرب نے کھجور سے بائیو فیول تیار کرنے کا پیٹنٹ حاصل کرلیا
الاحساء میں کنگ فیصل یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم امریکی پیٹنٹ آفس سے کھجور سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قاتل کو سزائے موت دیدی گئی
سعودی عرب میں دار الحکومت ریاض میں ایک شہری اور دو سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: زیر زمین سٹورز سے 1.8 ملین نشہ آور گولیاں ضبط، 4 افراد گرفتار
سعودی ڈرگ کنٹرول ادارہ نے الجوف ریجن کے شہر سکاکا میں ایک فارم کے اندر خفیہ زیر ...
مشرق وسطی