عراق میں گھنٹوں کے وقفے کے بعد اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر پروازیں بحال کردی گئیں۔ پروازوں کو روکنے کی وجوہ سامنے نہیں لائی گئیں۔
’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا کہ اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر گھنٹوں پر ٹریفک دوبارہ شروع ہوگئی۔ بغداد کے ایئرپورٹ کے پاسپورٹ شعبہ کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ پیر کے شروع میں اربیل ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوائی اڈے کے اندر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
عراقی میڈیا نے عراقی کردستان کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اربیل اور سلیمانیہ ہوائی اڈوں پر پروازوں کی معطلی کی وجہ ایک ڈرون کی موجودگی تھی جو ایئرپورٹ کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ تاہم کسی سرکاری بیان میں اس دعویٰ کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر یہ بھی واضح کیا کہ سلیمانیہ ہوائی اڈے کو بند کرنے کا فیصلہ بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا تھا۔