بغداد میں سویڈن کے سفارتخانہ پر دھاوا، آگ لگا دی گئی
عراقی حکومت نے متعلقہ حکام کو سویڈن کے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی
بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی گئی۔ جمعرات کی صبح صدرسٹ تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی طرف سے عراقی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ سویڈن میں ایک اجتماع کے موقع پر ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم کے نسخہ کی معاذ اللہ بے حرمتی کرنے کے ارادہ کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
سینکڑوں مظاہرین نے علی الصبح بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ فسادات کی پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان سفارت خانے کی عمارت سے دھواں اٹھ رہا تھا جسے درجنوں مظاہرین نے گھیر رکھا تھا۔ بعد ازاں مقتدی الصدر کے حامی سفارت خانے اور اس کے اطراف سے پیچھے ہٹ گئے۔
محتجون عراقيون يقتحمون السفارة السويدية في #بغداد#العربية pic.twitter.com/hzP8h1w50t
— العربية (@AlArabiya) July 20, 2023
یہ واضح نہیں ہوا کہ حملہ کے وقت سفارت خانے کے اندر کوئی موجود تھا یا نہیں۔ اپنی طرف سے، سویڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں اس کے سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے۔
سویڈن کی وزارت خارجہ کے پریس آفس نے کہا کہ عراقی حکام سفارتی مشنوں اور عملے کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں۔
عراقی وزارت خارجہ نے سویڈن کے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے متعلقہ حکام کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور زور دیا ہے کہ ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ اس وقت ہوا ہے جب سویڈش پولیس نے سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجتماع کے منتظمین قرآن کریم کی بے حرمتی
-
سویڈن میں پولیس نے پھر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دیدی
آج عراقی سفارتخانہ کے سامنے اجتماع میں منتظمین کتاب مقدس کو نذر آتش کرنے کا ارادہ ...
بين الاقوامى -
سویڈن: شامی احتجاجی اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر تورات جلانے کے ارادے سے دستبردار
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 32 سالہ شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ...
بين الاقوامى -
پاکستان کی سویڈن میں تورات اورانجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت
تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں: ترجمان دفتر خارجہ
پاكستان -
اکتوبر سے قبل نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کریں گے: ایردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کم از کم اکتوبر سے پہلے نارتھ ...
مشرق وسطی