یمن کے الغیضہ ہوائی اڈے پر جمعرات کو کئی برسوں بعد پہلی تجارتی پرواز اتری۔
اس ائیر پورٹ کی بحالی کا کام سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام برائے یمن کی مدد سے کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، المحرہ گورنری میں قائم اس ہوائی اڈے پر یمنی ایئرویز کی پرواز میں سوار مسافروں کا استقبال کیا گیا۔
یہ پرواز حضرموت گورنری کے ریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، "الغیضہ ہوائی اڈے کی [بحالی] کے منصوبے کا مقصد ہوائی اڈے کی کارکردگی کو بڑھانا، حفاظتی معیار کو یقینی بنانا اور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔"
پروجیکٹ کے ذریعے، "بین الاقوامی فضائی نیوی گیشن سسٹم کی ضروریات کے مطابق مسافروں اور ایئر لائنز کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس امدادی پروگرام کے تحت یمنی عوام کے لیے اب تک سات اہم شعبوں میں 229 منصوبے اور ترقیاتی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں تعلیم، صحت، پانی، توانائی، نقل و حمل، زراعت اور ماہی پروری اور سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔