سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جمعرات کو پاکستان کےآرمی چیف جنرل عاصم منیر سےملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انجینیر خریجی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔ دونوں فریقین نے مضبوط برادرانہ تعلقات اور تعاون کے کئی شعبوں میں ترقی دینےکے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں خادم حرمین شریفین کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں