سعودی عرب میں عونیزہ کھجوروں کے سیزن میں استعمال ہونے والی سمارٹ کارٹس کھجوروں اور ان کی اقسام اور معیار کے معائنہ میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ گاڑیاں وزن میں ہلکی ہوتی ہیں اور بغیر کسی نقصان یا تاخیر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل ہوتی ہیں۔ یہ اسمارٹ کارٹس کھجوروں کی منتقلی کے معاون عوامل میں سے ایک ہے۔یہ خریداروں اور دکانداروں دونوں کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔
10 آلاف عربة ذكية تميز سوق #عنيزة الدولي للتمور بـ #القصيم وتسهم في تسريع عمليات البيع ونقل التمور إلى منطقة التصدير
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) August 25, 2023
عبر:@al3mri009 pic.twitter.com/FURXiCmF5i
اس حوالے سے عنیزہ انٹرنیشنل ڈیٹس سیزن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل الرشید نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ مقامی حکام جدید ترین طریقوں اور ضروری ٹیکنالوجیز کے ذریعےعنیزہ انٹرنیشنل ڈیٹس مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کا آئیڈیا ایک یورپی ملک سے آیا ہے کیونکہ جگہ تقریباً 10,000 سمارٹ کارٹس کو رکھ سکتی ہے۔ ان کی مدد سے عونیرہ کھجور میلے سے کھجوروں کو دوسرے مقامات پر با آسانی منتقل
کیا جا سکتا ہے۔ ان گاڑیوں کو سمارٹ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں ایک ٹریک ایک مستحکم رفتار سے سے چلتی ہیں اور 230 کلوگرام وزن اٹھا سکتی ہیں۔
الرشید نے نشاندہی کی کہ عنیزہ بین الاقوامی کھجور مارکیٹ سعودی عرب میں کھجور کی سب سے اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ گاہک اور خریدار زندگی کے تمام شعبوں سے اس میں آتے ہیں۔ ان گاڑیوں کی وجہ سے گاہکوں کو کھجوروں منتقلی میں آسانی ہوتی ہے اور وقت بھی بچتا ہے۔
سعودی عرب کی عونیر کھجور مارکیٹ میں السكري البرحي ،المجدول ،الخضري، السكرية الحمراء،عسيلة ،الفنخا والونان، الشيرازيہ والشيشي، أم كبار، المكتومي والرشوديہ، الشقراءالروثانہ ،الحلوة ام الخشب ،نبتہ راشد ،نبتہ علي،الصقعي، نبتہ سيف، البريمى، شانہ ،المنيفي ،القطارة ،السالمية جیسی اقسام کی کھوریں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔