ریاض پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے طور پر منشیات فروشوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی چھاپے مارے ہیں۔
ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ریاض پولیس نے ایک منشیات فروش گروہ کا سراغ لگا ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جن میں سے ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
پبلک سیکیورٹی کے مطابق، علاقے کی پولیس نے شامی شہریت کے حامل 3 باشندوں کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے 442,000 نشہ آور ایمفیٹامین گولیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی۔
نشہ آور گولیاں فیدر گیم بورڈ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔