سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کی ایمفیٹامائن کی 3.4 ملین گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ یہ نشہ آور گولیاں ریاض میں لوہے کو کاٹنے کے لیے تیار کی گئی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان میجر مروان الحزمی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی نگرانی کی گئی اور چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں 3 سعودی شہری اور ایک غیر ملکی ہے۔