مکہ کی عظیم الشان مسجد میں مطاف معتمرین اور نمازیوں کے ایک بڑے ہجوم سے بھرا ہوا تھا جو کعبہ کے گرد ایک شاندار نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسومات ادا کرنے کے لیے مملکت کے اندر اور باہر سے آئے تھے۔
الاخباریہ چینل کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ زائرین کا ایک بڑا ہجوم خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے ،مکمل اطمینان اور آسانی کے ساتھ مناسک ادا کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں انتظامی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں اچھی تنظیم اور اعلی درجے کی دیکھ بھال کو بھی دکھایا گیا ہے جو عمرہ ادا کرنے والوں کو اپنی رسومات ادا کرنے میں آسانی فراہم کرتی ہے۔