سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو انڈیا سے واپسی پر نجی دورے پر سلطنت عمان پہنچے ہیں۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی ولی عہد دورے کے دوران عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت اور بھارت کے سرکاری دورے کے بعد عمان پہنچے ہیں۔