غزہ سے حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ شروع کردیا۔ آپریشن کا آغاز ہفتہ کی صبح 5 ہزار راکٹ فائر کرکے کیا گیا۔ العربیہ کے نمائندے نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ غزہ سے راکٹ حملوں کے نتیجے میں جنوبی تل ابیب میں 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تل ابیب پر حالیہ میزائل حملوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ تل ابیب اور اس پر بمباری کے بعد شدید زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
صور متداولة لاقتحام فصائل فلسطينية مسلحة لقواعد إسرائيلية #العربية pic.twitter.com/QMn1VdzQzb
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023
اس سے قبل اسرائیلی وزیر توانائی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے نیٹ ورک کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے۔ العربیہ کے نمائندے نے یہ اطلاع بھی دی کہ مداخلت کر کے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سہولت کو بھی متاثر کردیا گیا ہے۔
إعلام تابع لحركة حماس ينشر صورا للحظات الأولى من العملية العسكرية في غلاف قطاع #غزة#العربية pic.twitter.com/KXh6AWGIx4
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) October 7, 2023
اسرائیلی حکومت نے تعلیم کو مکمل طور پر معطل کرنے اور مختلف سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ بھی جاری کردیا۔ اسرائیلی حکام نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے اور کسی بھی حالت میں سڑکوں پر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
#حماس تعلن بدء عملية عسكرية ضد #إسرائيل بإطلاق 5 آلاف صاروخ#العربية pic.twitter.com/xv3YLNORNm
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتہ کی صبح اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مراسل العربية: عشرات من المسلحين الفلسطينيين تسللوا إلى 4 مستوطنات وتم احتجاز رهائن#العربية pic.twitter.com/4pPLXHisDg
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023