سوشل میڈیا کا ایک اہم نیٹ ورک 'یو ٹیوب' اسرائیل کے جنگی اشتہاروں سے متعلق اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگ میں یوٹیوب کو اشتہاربازی کے ایک ذریعے کے طور پر اپنے شہریوں سے رابطے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کے اشتہارات میں اسرائیلیوں عوام اور ناجائز یہودی بستیوں کے آباد کاروں کو یقین دہانیاں کرائی جانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت حماس کے دہشت گردانہ حملوں سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی سوشل میڈیا صارفین ان اسرائیلی اشتہارات کو فوری طور پر ٹویئٹر کے ذریعے شئیر کر دیتے ہیں۔ تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کی اس جنگی ضرورت کے تحت سرگرمی کو سوشل میڈیا کے ذریعے جنگی ' پراپیگنڈہ ' کا نام دے رہے ہیں۔
بہت سارے صارفین کو اس امر پر حیرت ہے کہ یوٹیوب ان اسرائیلی اشتہارات کو اس قدر جلدی سکرین پر دکھانے کے لیے کیسے منظوری دے دیتا یے۔
یو ٹیوب پر ایک اشتہار میں بتایا گیا تھا 'ہم پر حملہ ہو گیا ہے۔' یوٹیوب نامی سوشل میڈیا آوٹ لیٹ فوری طور پر اسے سامنے لے آتا ہے۔
An ad from the State of Israel just came up when I was watching youtube with the theme "We are under attack". Wow they created and distributed that ad really quickly.
— Alvin (@AlvinPacino) October 9, 2023
ایک اور یوٹیوب صارف کا کہنا تھا ' میں اسے بھروسے کے بغیر والی چیز سمجھتا ہوں یہ ٹی وی کمرشلز کی صورت میں ایک فعال میڈیا مہم ہے۔ جس میں غزہ کو ایک طرف کر دیا گا ہے۔ مجھے لگا جیسے ہم یو ٹیوب پر اشتہاروں کے ذریعے دیکھ رہے ہیں کہ کونسا قتل درست اور کونسا قتل غلط ہے۔
واضح رہے اسرائیل کی بمباری اتوار اور پیر کے روز بھی غزہ پر جاری رہی ۔ جبکہ حماس نامی فلسطینی مزاحمتی گروپ نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 700 سے زائد اسرائیلیوں کوہلاک کرنے کے علاوہ درجنوں اسرائیلیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔
-
بینک آف اسرائیل کا پہلی بار 30ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں فروخت کا اعلان
صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے، تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں ...
مشرق وسطی -
حماس کے زیر نگین غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدی یاہو حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حریت پسندوں کے ہاتھوں بیسیوں اسرائیلی ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایلون مسک نے اسرائیل کی بربادی بارے میں خامنہ ای کا ٹویٹ شیئر کرکے کیا پیغام دیا؟
متنازع امریکی ارب پتی ایلون مسک نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان بھڑکتے بحران ...
بين الاقوامى