اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق اور شمالی شہر حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کر کے دونوں کے رن ویز کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس سے دونوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس معطل کر دی گئی ہے۔
شامی فوجی ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ میزائل حملے سے اسرائیل نے دو ائیر پورٹس کو نشانہ بنایا۔ یہ دونوں حملے ایک ہی وقت میں کیے گئے۔
شامی فوج کے ذرائع نے اسرائیل کے ان حملوں کو اسرائیل کی طرف سے ایک چال قرار دیتے ہوئے کہا اس چال کے ذریعے اسرائیل دنیا کی توجہ اپنے اندر حماس کے حملوں سے پیدا صورت حال سے ہٹانا چاہتا ہے۔
شام اور اس کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے نئی بات نہیں ہیں ۔ تاہم اب جبکہ اسرائیل کو اپنے ہاں حماس کے راکٹ حملوں نے سخت مشکل میں ڈال رکھا ہے اور اس کے درجنوں فوجیوں سمیت کئی شہری غزہ میں مغوی بن کر قید ہیں تو اسرائیل کا شام پر حملہ اہم بات ہے۔ کیونکہ پہلے ہی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا دائرہ پھیل سکتا ہے۔
اسرائیل ماضی میں شام پر حملے کر کے شام میں ایران سے متعلق اہداف کو نشانہ بنانے کی بات کرتا ہے۔ اب بھی ذرائع کا یہی کہنا ہے کہ دمشق اور حلب میں یہ اسرائیلی حملے شام میں ایرانی سپلائی لائن روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں ایرانی اثر رسوخ شام کے صدر بشارالاسد کو مدد دینے کے کام آتا ہے۔ یہ سلسلہ شام کی 2011 سے شروع ہونے والی جنگ کے دنوں سے جاری ہے۔
اسرائیل کے شام پر تازہ حملے عین اس روز ہوئے جب امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن تل ابیب کے میں موجود تھے اور ایرانی وزیر خارجہ ایک روز بعد شام کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔ ادھر ایران نے اسرائیل پر حماس کے کامیاب حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن ان حملوں کاحصہ ہونے سے انکار کیا ہے۔
-
جنگ شام کی سرحدوں تک پہنچ گئی، اسرائیلی اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپ
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ کے ...
بين الاقوامى -
غزہ کا بد ترین محاصرہ ، مسلسل بمباری، فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر بمباری اور اس کے محاصرے کو مزید سخت ...
بين الاقوامى -
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ذمہ دار ایران ہے: جرمنی
جرمن چانسلر اولاف شولز نے جمعرات کے روز کہا کہ ایران نے حماس کو اس مقام تک بڑھنے ...
بين الاقوامى