غزہ کا بد ترین محاصرہ ، مسلسل بمباری، فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر بمباری اور اس کے محاصرے کو مزید سخت کر دیے جانے کو فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس امر کا اظہار عراق کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ' آج اسرائیلی وزیر خارجہ نیتن یاہو اور صہیونیوں کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں۔ غزہ کا محاصرہ ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش اور خوراک کی فراہمی کے امکانات کو ہر طرف سے محاصرہ سخت کر کے ختم کر دینا یہ سب فلسطینی کی نسل کشی کے مترادف ہے۔
وزیر خارجہ ایران نے کہا ' غزہ کی پٹی پر جو بمباری کی جارہی ہے یہ صرف حماس کے خلاف صہیونی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ تمام تر فلسطینیون کے خلاف جنگ ہے۔ یہ فلسطینیوں کی نئی نسل کا قتل عام ہے ۔
-
غزہ پر پُرتشدد اسرائیلی فضائی اور بحری حملے، ہلال احمرکی وارننگ
غزہ کی پٹی پر تشدد اسرائیلی فضائی اور بحری حملوں کی بیراج کے ساتھ غزہ میں جاری ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 3لاکھ 38 ہزار افراد بے گھر: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 3لاکھ 38ہزار سے زائد ...
مشرق وسطی -
’’اسرائیل کے غزہ محاصرے اور فریقین کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت‘
عرب لیگ نے غریب اور گنجان آباد ساحلی علاقوں میں خوراک، ایندھن اور انسائی امداد کی ...
مشرق وسطی