اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 3لاکھ 38ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے انسانی امور (او سی ایچ اے)نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے، بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 38ہزار 934 ہو گئی ہے۔
اوچا نے کہا کہ تقریباً 2لاکھ 20ہزار افراد یا بے گھر ہونے والے دو تہائی فلسطینی شہریوں نے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اےکے زیر انتظام سکولوں میں پناہ حاصل کی ہے، 15ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکولوں جبکہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہری اپنے عزیزواقارب ، پڑوسیوں، چرچ اور دیگر مقامات میں پناہ لے رہے ہیں۔
اوچا نے غزہ کی وزارت تعمیرات عامہ اور ہاؤسنگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے 2,540 مکانات تباہ یا ناقابل رہائش بن گئے ہیں جبکہ 22 ہزار 850 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
-
غزہ پر پُرتشدد اسرائیلی فضائی اور بحری حملے، ہلال احمرکی وارننگ
غزہ کی پٹی پر تشدد اسرائیلی فضائی اور بحری حملوں کی بیراج کے ساتھ غزہ میں جاری ...
مشرق وسطی -
’’اسرائیل کے غزہ محاصرے اور فریقین کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت‘
عرب لیگ نے غریب اور گنجان آباد ساحلی علاقوں میں خوراک، ایندھن اور انسائی امداد کی ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر نے غزہ میں فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا
ولی عہد نے مسئلۂ فلسطین کی حمایت کے حوالے سے مملکت کے مضبوط موقف پر زور دیا
مشرق وسطی