القدس میں فائرنگ سے دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور کو مار دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

القدس میں کی اولڈ میونسپلٹی کے قریب دو اسرائیلی پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ جواب میں حملہ کرنے والے کو بھی مار دیا گیا۔ العربیہ کے نمائندہ نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد القدس کی اولڈ میونسپلٹی کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور دوسرا معمولی زخمی ہوا۔

اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ مشرقی القدس میں اس کے ایک مرکز پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد حملہ آور کو مار دیا گیا۔ اس موقع پر علاقے میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں