ہلاک یرغمالیوں کی تعداد میں اضافہ، 199 افراد حماس کی قید میں ہیں: اسرائیل
اسرائیلی رہ نماؤں کے بیانات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے ساتھ اپنی افواج اور فوجی گاڑیوں کو متحرک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس نقل وحرکت کسی بھی وقت غزہ کی پٹی میں فوج کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں غزہ میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین میدانی پیش رفت میں حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے قریب واقع ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر انہوں نے غزہ میں شہریوں پر بمباری کا جواب دیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 291 ہو گئی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 199 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے 199 مغویوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔ اسرائیل نے اس سے قبل 155 یرغمالیوں کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔
-
اسرائیل نے غزہ میں کم سے کم 11 صحافیوں کو قتل کر دیا: فلسطینی میڈیا سنڈیکیٹ
فلسطینی صحافیوں کی انجمن نے پیر کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں سات اکتوبر سے ہونے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل رفح بارڈر گذرگاہ کو دوبارہ کھولنے سے روک رہا ہے: مصر
مصری وزیرِ خارجہ سامح شکری نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت نے تاحال کوئی ایسا ...
بين الاقوامى -
بیٹے کے چند ہفتے بعد ممتاز فلسطینی عالم دین بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئے
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ممتاز فلسطینی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر وائل محی ...
مشرق وسطی