اسرائیلی شہر ایلات پرڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا: اسرائیلی فوجی ترجمان

ڈرون حملہ یمنی حوثیوں نے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی حکام نےکہا کہ ایلات شہر میں ڈرون حملہ یمنی حوثیوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ بیان اسرائیلی حکام کی طرف سے ٹائمز آف اسرائیل کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب حوثی ترجمان نے اپنے ایک ایکس پیغام میں کہا ہے کہ اس بارے میں حوثیوں کی مسلح فوج کی طرف سے اگلے گھنٹوں میں باضابطہ بیان جاری کر دیا جائے گا۔

عراق میں ایران کے کم جانے والے گروپ علویت الوعد الحق جسے عام طور پر 'سچا وعدہ بریگیڈ' کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یمن کے ڈرونز کا ہدف اسرائیلی شہر ایلات کو یمن سے ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ڈینیل ہاگری کا کہنا ہے کہ ' منگل کی صبح اسرائیل کے جنوبی علاقے کے شہر ایلات میں ہمارے دفاعی نظام نے ایک میزائل کو ٹارگٹ کیا ہے۔

یہ ڈرون اسرائیلی علاقے کی طرف آرہا تھا۔ تاہم اس کی وجہ سے علاقے کو خطرہ پیدا نہیں ہوا۔ فوجی ترجمان نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا ' علاقے میں اس کی وجہ سے کوئی خطرہ نہیں پیدا ہوا۔ '

'اسرائیلی ترجمان نے کہا ' ہماری دفاعی پوزیشن اس جنوبی علاقے میں بہت مضبوط ہے۔ جنوب کی تمام اطراف میں۔ اس لیے منگل کی صبح ایک ڈرون کے آنے کے پہلے ہی الارم کر دیا گیا۔ '

اسرائیلی ترجمان کے مطابق 'یہ ڈرون امکانی طور پر یمن کی طرف سے آیا تھا۔لیکن اسے سمندری علاقے میں ہی اس سے پہلے روک دیا گیا کہ یہ شہر تک پہنچتا۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں