اسرائیل نے جمعہ کے روز غزہ میں تین ہسپتالوں کے اطراف بمباری کردی۔ اس جارحیت میں کئی فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے الشفا، القدس اور انڈونیشیائی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں شفا میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پر ایمبولینسوں پر اسرائیلی بمباری میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
الصحة في غزة: مئات الحالات الخطيرة والحرجة في مجمع الشفاء بحاجة إلى نقلها لخارج غزة#العربية pic.twitter.com/xtKkXedseR
— العربية (@AlArabiya) November 3, 2023
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے العربیہ کو بتایا کہ ایمبولینسوں پر اسرائیلی بمباری تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینسوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے۔
عہدیدار نے کہا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کی موت ہو جائے گی۔ طبی ٹیمیں خوفناک نفسیاتی دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا غزہ کے ہسپتال زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کو برداشت نہیں کر سکتے۔ خاص طور پر اس صورت میں جب آپریشن میں استعمال ہونے والی زیادہ تر ادویات ختم ہو چکی ہیں۔
الصحة في #غزة: نطالب الصليب الأحمر بمرافقة سيارات إسعاف إلى جنوب قطاع غزة #العربية pic.twitter.com/QuhPJ7qpzt
— العربية (@AlArabiya) November 3, 2023
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ وہاں زخمی افراد کو علاج کے لیے جگہوں کی کمی کی وجہ سے ہلاک کیا گیا ہے۔ فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی نے غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ آج جمعہ کو غزہ شہر کے مغرب میں واقع کمپلیکس کے دروازے پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 60 فلسطینی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
مدير مستشفى الشفاء لـ #العربية: مقتل 13 وإصابة 65 جراء القصف الإسرائيلي لسيارات الإسعاف pic.twitter.com/oLpjIxClWn
— العربية (@AlArabiya) November 3, 2023
فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا کہ ٹھیک 16:30 بجے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے مغربی جانب الرشید سٹریٹ پر فضائی حملہ کیا۔ اس کا ہدف ایمبولینسوں کا ایک گروپ تھا جو نقل و حمل کے مشن سے واپس آرہا تھا۔ رفح کراسنگ کے زخمیوں میں ہلال احمر کی ایمبولینس بھی شامل ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے کمپلیکس کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں طبی عملے کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔