زیادہ تر سعودی رضاکار ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ یہ رضا کارانہ خدمات حجاج کرام کی خدمت، حرمین شریفین میں آنے والوں کے مہمانوں کی خدمت اور رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سحری اور افطاری میں مدد پر مشتمل ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی میں رضاکارانہ خدمات اور کمیونٹی کی شرکت کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل مشاعل المبارک نے زور دے کر کہا کہ رضاکاروں کے درمیان تمام شعبوں میں مثبت مقابلہ ہے، لیکن ضیوف الرحمان کی خدمت کا میدان اس بات کا گواہ ہے سعودی شہری اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ اپنی گفتگو کے تناظر میں انہوں نے بتایا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی تعداد تقریباً 119,000 تک پہنچ گئی ہے۔
المبارک بتاتے ہیں کہ رضاکارانہ اور کمیونٹی کی شرکت کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے دو معیار ہیں۔ ایک رضاکارانہ کام کے لیے سعودی قومی معیار جس میں رضاکارانہ خدمات کو ادارہ جاتی بنانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 19 معیارات اور 42 طرز عمل شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "سرکاری اور غیر منافع بخش شعبوں میں 350 سے زیادہ رضاکار یونٹس قائم کیے گئے تھے، تاکہ رضاکاروں کا شعبہ زیادہ منظم اور رضاکاروں کی حفاظت کےمطابق خدمات انجام دے۔
-
سعودی عرب: جازان ’جلالۃ الملک‘ جہاز کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
گذشتہ روز سعودی عرب کی جدہ گورنری میں مغربی بحری بیڑے میں کنگ فیصل نیول بیس پر ...
مشرق وسطی -
موسمیاتی تبدیلی، سعودی عرب صرف باتیں نہیں بلکہ سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے: عادل الجبیر
مملکت کے موسمیاتی امور کے نمائندہ خصوصی عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بہت کم ممالک نے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب نے سرمایہ کار کمپنیوں کو ٹیکس میں 30 سال کی چھوٹ دے دی
سعودی عرب نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں اپنے علاقائی مرکزی ...
مشرق وسطی