کل منگل کو سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دارالحکومت الریاض کے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے میں قصور وار قرار دیے جانے اور اور عدالت سے سزائے موت پانے والے ایک دہشت گرد کا سر قلم کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سزا پانے والے سعودی شہری مجرم فراج بن مغیب بن مبخوت الدوسری نے کچھ عرصہ پیشتر الریاض میں دہشت گردی کی کارروائی کی۔ اس نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی اور اس پر قبضے کی کوشش کی۔ اس دوران راہ گیروں اورسکیورٹی اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی اور گاڑی سے متعدد افراد کو کچل دیا۔
تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پبلک پراسکیوٹر میں مقدمہ چلایا جہاں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
سزا یافتہ مجرم کو کل منگل 19 دسمبر 2023ء کو مجرم کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔