غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کے 101 ویں روز بھی توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ دوسری جانب تین مہینوں سے محصور غزہ کی پٹی کے مکینوں کو بڑے فضائی حملوں کا بدستور خطرہ لاحق ہے۔
فاقہ کشی کے دہانے پر
امریکی Axios ویب سائٹ کے مطابق ایک نئی امریکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندے تباہ کن انسانی حالات میں زندگی گذار رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کو قحط کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں قحط کا خطرہ، صاف پانی اور ادویات کی کمی اور غیر صحت مند حالات تشویش میں اضافے کا باعث نبن رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ بھوک، بیماریوں اور پانی کی کمی کی وجہ سے غزہ میں لوگوں کی اتنی ہی اموات ہو سکتی ہے جتنی اسرائیلی بمباری سے ہوئی ہیں۔
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب امدادی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسانی حالات میں خاطر خواہ بہتری نہ آئی تو غزہ کی پٹی کے 2.3 ملین باشندوں میں سے ہزاروں کی موت ہو سکتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے حال ہی میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو درپیش سنگین خطرے کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے گذشتہ ماہ منظور کی گئی ایک قرارداد میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی محفوظ اور بلا روک ٹوک ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن اس میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار نے اعلان کیا کہ غزہ موت اور مایوسی کا ڈیر ڈیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صحت عامہ کی تباہی پھیل رہی ہے۔برطانوی اسکائی نیوز نیٹ ورک کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے 100 دن بعد تباہی اپنی آخری حدوں کو پہنچ رہی ہے۔
-
ترکیہ احسان فراموش اور حماس کا انتظامی بازو ہے:اسرائیل کا ترک حکومت کو پیغام
اسرائیلی حکومت نے ترکیہ میں ایک اسرائیلی کھلاڑی کی گرفتاری کے بعد تل ابیب نے انقرہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سے مصر کو یومیہ اوسطاً 900 ملین مکعب فٹ گیس کی درآمد جاری
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ جنوری 2024ء میں مصر کی اسرائیلی قدرتی گیس کی درآمدات ...
مشرق وسطی -
امریکہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی حمایت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتا: ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کو انکلیو میں جنگ کے سفارتی حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ...
مشرق وسطی