سعودی عرب کی جازان یونیورسٹی کے محققین نے روایتی کیموتھراپی کا ایک قدرتی متبادل دریافت کیا ہے، جس کے امید افزا نتائج ’بیضہ دانی کے کینسر‘ کے علاج کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ خواتین میں موت کا باعث بننے والی سب سے نمایاں بیماریوں میں سے ایک بیضہ دانی کا کینسربھی ہے۔
کالج آف اپلائیڈ میڈیکل سائنسزکے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ الفرسانی اور جازان یونیورسٹی سے ان کی تحقیقاتی ٹیم تازہ ترین تحقیق کے ایک اہم نتیجے تک پہنچی ہے جس میں بیضہ دانی کے کینسر کے متبادل علاج کے طور پر پودوں کے عرق کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
"ایلوپیٹورین"
اس تناظرمیں الفرسانی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "بیضہ دانی کا کینسر ان سب سے نمایاں بیماریوں میں سے ایک ہے جو خواتین میں موت کا باعث بنتی ہیں۔ یہ اکثر اس وقت دریافت ہوتا ہے جب مرض آخری درجے اور مراحل میں ہوتا ہے۔ اس کے نتائج خراب ہوتے ہیں۔ کینسر کے روایتی علاج میں سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن تھراپی جیسے علاج کے دیگر طریقے شامل ہیں، لیکن وہ خواتین میں زہریلے پن اور کینسر کے دوبارہ ہونے کا ایک اہم خطرہ اپنے اندر رکھتے ہیں"۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پودوں کے عرق کو روایتی کیمیائی ادویات کے قدرتی متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
حالیہ مطالعات کے مطابق پودوں کے عرق ٹیومر اور کینسر سے لڑنے اور کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے میں حوصلہ افزا اثرات دکھاتے ہیں۔
انہوں نے اس تحقیق میں "ایلوپیٹورین" کے نام سے مشہور پودوں کے عرق کی تاثیر کو بیضہ دانی کے کینسرکے ممکنہ علاج کے طور پر جانچا گیا کیونکہ "ایلوپیٹورین" ایک قدرتی کیمیائی مرکب ہے جو مضبوط حیاتیاتی خصوصیات کے حامل دواؤں کے پودوں کی ایک قسم سے الگ تھلگ ہے۔ اس میں اینٹی کینسر، اینٹی سوزش اور آرام دہ سرگرمی کی خصوصیات ہیں۔
ڈاکٹر الفرسانی نے مزید کہا کہ "مطالعہ سے معلوم ہوا کہ "ایلوپیٹورین‘‘ رحم کے کینسر کے خلیات کی نشوونما کو واضح طور پر کم کرنے اور ان کی پروگرام شدہ موت کو ٹیومر میں متحرک کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کے امید افزا نتائج بیضہ دانی کے کینسر کے علاج کے لیے ایک موثر دوا کے طور پر ان قسام کے پودوں کے استعمال کے امکان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
-
"زرقا الیمامہ"پہلے سعودی اورعرب دنیا کے سب سے بڑے اوپیرا کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں
غیرمعمولی میگا شو میں تجربہ کار اور ممتاز مقامی اور بین الاقوامی فن کاروں کو عربی ...
مشرق وسطی -
پاکستان اور سعودی عرب کا شعبۂ صحت میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
پاکستان کی قومی صحت کی خدمات کی وزارت نے اس ہفتے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ...
پاكستان -
سعودی عرب میں پٹرول اسٹیشن میں آتش زدگی، ایک شخص جاں بحق
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں ایک پٹرول اسٹیشن کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے ...
مشرق وسطی