پاکستان کی قومی صحت کی خدمات کی وزارت نے اس ہفتے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے صحت کے سینئر حکام نے دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان نے گذشتہ ہفتے دو روزہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کی میزبانی کی جس کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے کارکنان نے ایسے حل پر تعاون، مشغولیت اور اتفاقِ رائے کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جو ایک محفوظ دنیا اور مستقبل کی صحت مند نسلوں کے لیے کردار ادا کریں۔
The Saudi 🇸🇦 dignitary conveyed his gratitude for the global forum invitation, applauding 🇵🇰 Pakistan's initiative for a safer world. Special emphasis on the warm, brotherly, historical ties and a strong desire for enhanced health cooperation were expressed.#HealthForAll pic.twitter.com/dvFpuFZY5e
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) January 14, 2024
وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ پاکستان کے نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان اور سعودی نائب وزیر برائے صحتِ عامہ ڈاکٹر ہانی جوخدار کے درمیان ملاقات دو روزہ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر جوخدار نے عالمی یومِ صحت سمٹ کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔
وزارت نے کہا، "ڈاکٹر ندیم جان پاکستان کے صحت کے وسیع وسائل پر زور اور پلازما تعاون میں پیش رفت کی تجویز دیتے ہوئے شعبۂ صحت میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔"
وزارت نے کہا کہ ڈاکٹر جوخدار نے ایک محفوظ دنیا کے لیے پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے عالمی فورم کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔
پوسٹ میں کہا گیا، "دورہ کرنے والے وفد کو شاہ سلمان ہسپتال کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو سعودی عرب کے تعاون سے ہونے والی ایک مشترکہ کوشش ہے۔"
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان صحت، دفاع، تجارت، معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ سعودی عرب 2.7 ملین سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن کا گھر ہے جہاں سے پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر موصول ہوتی ہیں۔