امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے حوثیوں کی تین میزائل سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کربی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے پاس اب بھی کچھ جارحانہ صلاحیتیں ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعے کو کہا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کے تین اینٹی شپ میزائلوں پر بمباری کی جن کا رخ جنوبی بحیرہ احمر کی طرف تھا اور لانچ کرنے کے لیے تیار تھے۔
انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں میزائلوں کا پتہ لگایا اور معلوم کیا کہ وہ تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے ایک انتہائی خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ اس نے تینوں میزائلوں کو "اپنے دفاع میں" تباہ کر دیا۔
یہ پیش رفت حوثی میڈیا کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکا اور برطانیہ نے مغربی یمن کے شہر الحدیدہ میں الجبانہ کے علاقے پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔
یورپی فلیٹ مشن
دریں اثنا العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ منصوبہ بند یورپی بحری بیڑے کا مشن تجارتی بحری جہازوں کے ساتھ آبنائے باب المندب اور خلیج عدن میں جانا ہے۔ یورپی بحری بیڑے کو ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال کے قوانین سے لیس کیا جائے گا۔
حوثیوں کی دھمکی
اس سے قبل آج حوثی رہ نما علی القحوم نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر گروپ کی جانب سے کیے گئے حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہاز اور فوج کی موجودگی ہدف کے دائرے میں ہوگی۔
القحوم نے مزید کہا کہ "اگر امریکا، برطانیہ اور اسرائیل اپنے حملوں کو بڑھاتے ہیں تو بدلے میں حوثیوں کی کارروائیوں میں توسیع ہوگی، اور ان کے مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا"۔
جمعرات کو حوثی گروپ کے فوجی ترجمان نے اعلان کیا کہ خلیج عدن میں ایک امریکی جہاز کو بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اوراسے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
-
حوثیوں کے حملے کے بعد متاثرہ ہونے والے امریکی جہاز کے مناظر
یمن میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے بعد بحیرہ احمر ایک کشیدہ آبی ...
بين الاقوامى -
بحیرۂ احمر کے حملوں سے روسی اور چینی جہاز محفوظ ہیں: حوثی عہدیدار
ایک سینئر حوثی اہلکار نے بحیرۂ احمر سے گذرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے لیے ...
بين الاقوامى -
بحیرہ احمر میں حوثیوں نے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنا ڈالا: سینٹ کام
امریکی حکام نے 'العربیہ' کو بتایا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو ...
بين الاقوامى