سعودی عرب کے جنوبی علاقے باحہ ریجن میں سڑک کے ایک حادثے میں نو معلمات سمیت اور دس بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان عماد المنسی نے بتایا کہ’المخواہ کمشنری کے الجوۃ مقام پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی چار امدادی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ کی گئیں۔‘
ترجمان نے بتایا زخمیوں میں ایک کی حالت نازک تھی۔ تمام زخمیوں کو المخواہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیچرز کو لے جانے والی مائیکرو بس اور ایک گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی۔ دوسری گاڑی میں بھی بچوں کو سکول لے جا رہی تھی۔
المخواہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرعلی بن عوضہ مدیس نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔