سعودی عرب کی ’ای گیمز‘ کی کھلاڑی موضی الکنہل کو گذشتہ سال کے دوران مملکت کی بہترین ’ای سپورٹس‘ کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
موضی ای سپورٹس کی دنیا میں مزید ایوارڈز جیتنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الیکٹرانک گیمز کے شعبے میں 2023ء کے لیے سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل 2022ء کے دوران بھی انہوں نے بہترین ای گیمز کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔اس کے علاوہ سعودی لیگ میں پہلی پوزیشن اور عرب- افریقی لیگ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرکے مملکت کا نام روشن کیا۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے الکنہل نے الیکٹرانک کھیلوں سے اپنی محبت کو مستقل اور جاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیتنے کا احساس ناقابل بیان ہے۔ یہ اعزاز ’ای گیمز‘ کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں میری حوصلہ افزائی کرے گا۔ میں بچپن سے ہی ان کھیلوں کو پسند کرتی تھی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ مقابلے کے جذبے سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ کھیل میرے ساتھ ساتھ جاری رہیں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ٹورنامنٹس میں شرکت کے ذریعے کھیلوں سے اپنی محبت کو عملی شکل دی۔ میں تقریباً روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تک پریکٹکس کرتی ہوں اور یہی چیز ہے جس نے مجھے شاندار کامیابیوں سے ہم کنار کیا۔
-
سعودی عرب اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ
ہماری اولین ترجیح غزہ میں جنگ روکنا ہے: سعودی وزیر خارجہ
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے 88 ہزار جیو کیمیکل نمونے اکٹھے کر لیے
سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے نے اپنے جیو کیمیکل ماہرین کے ذریعے عربین شیلڈ کے ہائی ...
مشرق وسطی -
’’سعودی عرب میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز پر تنقید حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے‘‘
کھیلوں کو ذاتی تعصب اور مخصوص ایجنڈے کی ترویج کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہئے: ...
ایڈیٹر کی پسند