دُنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی ’عرب ٹائیگر‘ کا عالمی دن پورے ثقافتی جذبے سے ہر سال دس فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت اور نجی ایجنسیاں "کیٹ واک" پروگرام کے ذریعے عرب چیتے کی حیثیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی عربی ٹائیگر ڈے منانے کے لیے متعدد پروگراموں اور اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔
سعودی شہریوں نے "ایکس" پلیٹ فارم پرہیش ٹیگ #Cat_Walk 2024 کےعنوان سے عرب چیتے کے عالمی دن کے حوالے سے عربی چیتے کی تصاویر شیئر کیں۔
شہریوں کا ماننا ہے کہ عرب چیتے سعودی ثقافت میں جنگلی خوبصورتی اور طاقت کی علامت ہے۔عرب چیتے کی طویل تاریخ ہے۔ یہ اپنی خوبصورتی اور طاقت کی وجہ سے مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ لوک کہانیوں میں بھی زندہ ہے۔
فصلٌ جديدٌ باحتفاء عالمي من أجل النمور العربية تعكس جهودنا بـ #وثبة_أمل في #يوم_النمر_العربي
— الهيئة الملكية لمحافظة العلا (@RCU_SA) February 5, 2024
العلا گورنری کے شاہی کمیشن نے کہا کہ ہر سال 10 فروری کو منایا جانے والا عربی چیتے کا عالمی دن عرب چیتے کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس دن کی مناسبت سے عرب چیتے کی معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
رائل کمیشن فار العلا گورنری نے پہلی بار 2022ء میں عرب چیتے کے دن کا آغاز کیا تھا اور جون 2023ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد جاری کی جس میں 10 فروری کو عربی چیتے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔ اس پیش رفت کو سعودی عرب کی طرف سے عرب چیتے کی بقاء کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا گیا۔
سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ عربی ٹائیگر ڈے کے موقع پر یہ مخلوق جزیرہ نما عرب کی یاد میں ثقافتی، ماحولیاتی اور جمالیاتی علامت اور عربی ادب میں ایک ایسی دولت کی حیثیت رکھتی ہے، جسے سب سے نمایاں اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کا مقصد قدرتی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کو دوگنا کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے ترغیبات اور اجتماعی یادداشت میں ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
18 جنوری 2022ء کو سعودی کابینہ نے ہر سال دس فروری کو عربی چیتے کے دن کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی جس کا مقصد اسے معدوم ہونے سے بچانے کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اسے 1996ء میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
-
'ڈیزرٹ ایکس العلا' نے سعودی عرب کے صحرائی کینوس کی خوبصورتی کو آشکار کر دیا
عصری فن کو سعودی عرب کے قدیم شہر کے ٹیلوں کے درمیان گویا ایک گیلری مل گئی ہے جب ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی تحفظِ جنگلی حیات منصوبہ کس طرح عرب چیتے کو معدومیت کے دہانے سے واپس لا رہا ہے؟
سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے العلا کے ماہرینِ تحفظات نے اس سال جنگل میں معدومیت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج شعبان کا چاند دیکھا جائےگا
سال 1445ھ رجب المرجب کی آج 29 تاریخ ہے جب کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں آج ...
مشرق وسطی