سعودی عرب میں کل 10 فروری کو عالمی ’عرب ٹائیگر ڈے‘ کے موقعے پر معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی جانورکے تحفظ کے لیے کئی قسم کے آگاہی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔
’عرب ٹائیگر‘ کے تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب میں منعقدہ پروگرامات میں سات کلو میٹر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
"کیٹ واک" کے عنوان سے ہفتے کی شام مملکت کے متعدد علاقوں اور گورنریوں میں سرکاری اور نجی اداروں کے زیراہتمام جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
اس جلوس میں ہر طبقے اور عمر کے گروپوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے چیتے کی شکل کے کھلونے اٹھا رکھے تھے جن کا مقصد عرب چیتے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔
سعودی عرب نے عرب چیتے کے تحفظ اور اس کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کی کوششوں کے لیے عالمی سطح پر ایک بہترین ماڈل فراہم کیا ہے۔ سب سے پہلے 18 جنوری 2022ء کو سعودی کابینہ نے ہر سال 10 فروری کو’عرب ٹائیگر ڈے‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ جون 2023ء کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی سفارش پر ہر سال عرب چیتے کا عالمی دن قرار دیا۔
عرب چیتے کو معدوم ہونے سے بچانے میں مملکت کا کردار صرف وزراء کی کونسل کے فیصلے تک محدود نہیں تھا بلکہ تقریباً 3 سال قبل ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز چیئر مین کی ہدایت پر عرب چیتے کے تحفظ کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔
-
سعودی شہری ’عرب ٹائیگر‘ کا عالمی دن کیسے اور کیوں مناتے ہیں؟
دُنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی ’عرب ٹائیگر‘ کا عالمی دن پورے ثقافتی جذبے سے ہر ...
مشرق وسطی -
سعودی تحفظِ جنگلی حیات منصوبہ کس طرح عرب چیتے کو معدومیت کے دہانے سے واپس لا رہا ہے؟
سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے العلا کے ماہرینِ تحفظات نے اس سال جنگل میں معدومیت ...
مشرق وسطی -
'ڈیزرٹ ایکس العلا' نے سعودی عرب کے صحرائی کینوس کی خوبصورتی کو آشکار کر دیا
عصری فن کو سعودی عرب کے قدیم شہر کے ٹیلوں کے درمیان گویا ایک گیلری مل گئی ہے جب ...
ایڈیٹر کی پسند