متحدہ عرب امارات نے پیرکی رات گئے دیر تک ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی شعبے سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو منگل کے روز بھی گھر سے کام کے لیے کہیں۔
وزارت انسانی وسائل کی طرف سے کہا گیا ' نجی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ضروری اقدام کے طور پر وہ اپنے کارکنوں کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہیں۔ ماسوائے کسی کے کام کی نوعیت لازماً باہر کے کام سے متعلق ہو صرف وہ باہر جائیں۔ '
Under @HamdanMohammed's directives, Tuesday, 13 February, 2024 will be a remote working day for employees of all Dubai government entities, due to weather conditions. This applies to all government employees in #Dubai, except for roles that need on-site presence at the workplace. pic.twitter.com/EYqeF4EHsk
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 12, 2024
نجی کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موسمی شدت اور غیر یقینی صورت حال میں اپنے کارکنوں کی صحت اور تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔ امارات کی وزارت انسانی وسائل نے نجی شعبے سے یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔
The Ministry of Human Resources and Emiratisation (MoHRE) calls on private sector companies across the UAE to apply flexible working patterns during unstable weather conditions.
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) February 12, 2024
“Necessary measures need to be taken by companies to ensure outdoor work, if necessary to resume,…
واضح رہے متحدہ عرب امارات میں موسمیات سے متعلق مرکز نے طوفانی بارشوں کے دور دراز تک ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اتوار سے پیر تک موسمی شدت کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس بنیاد پر پیر کے روز سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا، تاہم پیر کی رات کو دیر تک یہ طوفانی ماحول جاری رہا ہے ۔ جس کے بعد منگل کے روز بھی احتیاط کا کہا گیا ہے۔
امارات میں طوفانی بارش کے باعث سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا نظر آ رہا ہے۔ اس دورام امارات کی مختلف وزارتیں چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ سرکاری ملازمین کو منگل کے روز بھی گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔