بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی جنگ کے پانچ ماہ مکمل ہو گئے ہیں ۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 30717 فلسطینی شہریوں کو قتل کیا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 75 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
فلسطینی شہادتتوں کی تعداد سے متعلق اعدادو شمار فسلطینی وزارت صحت غزہ نے بدھ کے روز جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 86 فلسطینی شہری قتل کیے گئے ہیں اس لیے مجموعی تعداد 30717 کو چھو گئی ہے۔
جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 113 بتائی گئی ہے۔ اب جمعرات کے روز سے غزہ میں جنگ کا چھٹا ،ماہ شروع ہو جائے گا۔