یمن میں ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دہشت گرد القاعدہ تنظیم کے ڈی فیکٹو امیر محمد صلاح الدین زیدان المعروف سیف العدل کے بیٹے خالد محمد زیدان کی گھر میں آگ لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ القاعدہ کے امیر کا بیٹا خالد محمد صلاح الدین زیدان یمن میں رمضان کے پہلے ہفتے میں جسم پر شدید جھلس جانے کے باعث انتقال کر گیا۔ خالد رمضان سے قبل آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران مقامی کارکنوں نے تقریباً تصدیق شدہ خبروں میں بتایا کہ القاعدہ رہ نما کے بیٹے کی موت القاعدہ کے ایک دیہات میں ان کے گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جھسلنے کے نتیجے میں ہوئی۔ یہ واقعہ ماہِ رمضان سے دو دن پہلے شمال مشرقی یمن کے شہر مآرب میں پیش آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک القاعدہ کمانڈر 'عرب جزیرہ نما میں القاعدہ کی میڈیا کمیٹی کے اندر کام کر رہا تھا، کیونکہ اس کی فوجی اور قیادت کے معاملات میں اہلیت نہیں تھی۔
خالد زیدان 2015ء میں اس وقت یمن پہنچے جب وہ 20 سال کے تھے، جب انہوں نے تنظیم کی جنرل کمانڈ اور ایرانی انٹیلی جنس جسے سرکاری طور پر وزارت انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے نام سے جانا جاتا ہے، القدس کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یمن میں ہجرت کرنے کا انتخاب کیا۔
-
عالمی برادری غزہ پرسکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے:وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا ...
پاكستان -
غزہ کے بے گھر فلسطینی جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی شکوک و شبہات کا شکار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرار داد کے بعد بھی چھ ماہ سے غزہ ...
مشرق وسطی -
غزہ پر سلامتی کونسل کی قرارداد کے ایک دن بعد اسماعیل ھنیہ کا دورہ ایران
ایرانی میڈیا نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ...
مشرق وسطی