سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین اور معتمرین پر زور دیا ہے کہ وہ حرمین شریفین میں فوٹو کھنچوانے سے پہلے فوٹو گرافی کے آداب کا خیال رکھیں۔
وزارت نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ ضیوف الرحمان کو ان لمحات کو ذکر اور دعاؤں میں گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے اور فوٹو گرافی سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہیے۔
وزارت حج و عمرہ نے دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کرنے اور ہجوم کا باعث بننے سے گریز کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین میں موجودگی کسی کی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے فوٹو گرافی میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔