اسرائیل کی جانب سے چند روز قبل جنوبی لبنان کے قصبے رمیش میں UNIFIL کے تین مبصرین اور ان کے مترجم کے زخمی ہونے کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے حزب اللہ پراس کا الزام عائد کیا۔
حزب اللہ نے بم نصب کیا
آج بدھ "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر آلہ نصب کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حزب اللہ کے نصب کردہ بم پھٹنےسےدو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
اس کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز رمیش قصبے میں جو دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی یونیفیل فورسز کے متعدد ارکان زخمی ہوئے۔ اس کی وجہ یونیفیل گشت کے دوران ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ تھا جو حزب اللہ نے پہلے علاقے میں نصب کیا تھا۔
قبل ازیں لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نےدعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز نے مرکزی سیکٹرمیں رمیش قصبے کے قریب ’یونیفیل‘ فوجی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یونیفیل کے متعدد فوجی اور ایک لبنانی شہری زخمی ہوا۔
یونیفیل نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تاہم اقوام متحدہ کی امن فوج نےاس حوالے سے کسی پر اس حملے کا الزام عاید نہیں کیا۔
-
اسرائیل کی لبنان کے رشایا الفاخر کے علاقے میں بیک وقت حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پربمباری
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کے روز اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رشایا ...
مشرق وسطی -
"رضا کار پولش شہری کی بمباری سے ہلاکت نے پولینڈ / اسرائیل تعلقات امتحان میں ڈال دیے"
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے امدادی ...
بين الاقوامى -
امدادی کارکنوں پر اسرائیلی بمباری ، چھ لاشوں کی امریکہ سمیت انکے وطن واپسی
اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بننے والے چھ غیر ملکی کارکنوں کی لاشیں بدھ کی رات ...
بين الاقوامى