لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ حسن نصر اللہ نے اس امر کا اظہار ایک ٹیلی ویژن تقریر کے دوران کیا ہے۔
حسن نصر اللہ کی یہ تقریر دمشق میں اسرائیلی حملے بعد پہلا باضابطہ رسپانس تھا۔ ان کا کہنا تھا لہ وہ تہران کے ساتھ ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ لیڈر حسن نصر اللہ نے کہا 'ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے کو ایرانی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دو سینیئر کمانڈروں سمیت سات ارکان کی ہلاکت کا جواب ضرور لیا جائے گا۔'
سیکرٹری جنرل حزب اللہ نے کہا 'جہاں تک اس امر کا تعلق ہے کہ اسرائیل کو کب جواب دیا جائے گا۔ تو ان کا کہنا تھا یہ آج بھی ہو سکتا ہے، کل بھی ہو سکتا ہے یا ایک مہینہ بعد بھی۔ یہ فیصلہ ایران کا ہوگا کہ اسرائیل کو جواب کب اور کہاں دینا ہے۔'
نصر اللہ نے مزید کہا کہ 'خطے کو ایرانی جواب کے حوالے سے ہر طرح کے منظر نامے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ جمعہ کے روز اس سے قبل ایرانی صدر کے نائب چیف آف سٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے کہا ' ایران نے امریکی قیادت کو تحریری طور پر یہ پیغام بھی بھیجا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے دام میں نہ آئے اور جنگ کا حصہ نہ بنے۔'
پینٹاگون نے کہا ہے کہ حملے کے بعد ایران سے رابطہ کیا گیا ہے۔ نیز ایران کو بتایا گیا ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار امریکہ نہیں ہے۔ پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کہا 'دمشق پر اسرائیلی حملے کے بارے میں امریکہ کو اطلاع نہیں کی گئی تھی۔ نہ ہی امریکہ کو یہ بتایا گیا تھا کہ حملے کے اہداف کیا ہیں۔'
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری، حزب اللہ اور امل موومنٹ کے چھ ارکان قتل
اسرائیلی فوج نے ٗجنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر توپ خانے سے گولہ باریکی اور فضائی ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے نصب کردہ بم پھٹنے سے ’یونیفیل‘ مبصر زخمی ہوا: اسرائیل
اسرائیل کی جانب سے چند روز قبل جنوبی لبنان کے قصبے رمیش میں UNIFIL کے تین مبصرین ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی لبنان کے رشایا الفاخر کے علاقے میں بیک وقت حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پربمباری
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کے روز اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رشایا ...
مشرق وسطی