خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں ان کی جانب سے ریاض ریجن کے گورنرشہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ریاض میں الفیصلیہ ہوٹل کے پرنس سلطان گرینڈ ہال میں ہوئی جس میں 2024ء کے چھیالیسویں سیشن کے فاتحین میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
ریاض کے گورنرکی آمد پر کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، شاہ فیصل چیئرٹیبل کے سیکرٹری جنرل شہزادہ بندر بن سعود بن خالد اور شاہ فیصل ایوارڈ کے انٹرنیشنل ایوارڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب کے دوران شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز نے تصدیق کی کہ شاہ فیصل کے نام سے منسوب یہ ایوارڈ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تحقیقی اور سائنسی ایجادات کرنے والوں جغرافیائی، نسلی، مذہبی یا فرقہ وارانہ تفریق کئےبغیر مساوی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
اس کے بعد کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے ایوارڈ برانچز کے فاتحین کو پیش کیا۔ جاپان میں اسلام کی خدمات کے صلے میں لبنانی نژاد محمد السماک کوجاری کیا گیا، اسلامک ریسرچ اسٹڈیز میں امریکی نژاد ڈاکٹر وائل حلق کو دیا گیا۔
طب کے میدان میں شاہ فیصل ایوارڈ امریکی ڈاکٹر جیری رائے منڈل،جبکہ سائنس پرائزامریکی ڈاکٹر ہاورڈ یوآن-ہاؤ چانگ کو دیا گیا۔