صلیب احمر کی بین الاقوامی کمیٹی آئی سی آر سی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس اقوام متحدہ کی ایجنسی 'انروا ' کی جگہ لینے کے لیے کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ڈی جی صلیب احمر کے یہ ریمارکس پیر کے روز شائع ہو کر سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے 'انروا' جنوری 2024 میں ایک تنارعہ کی زد میں آیا تھا جب اسرائیل نے اس کے غزہ میں خدمات انجام دینے والے 30000 کارکنوں میں سے 12 پر الزام لگایا تھا کہ اس کے بارہ کارکنوں نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں حماس کا ساتھ دیا تھا۔
اس سات اکتوبر کے حماس کے حملے کے بعد سے مسلسل اسرائیل نے پورے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ جو ساتویں ماہ کو مکمل کر رہی ہے۔ اس دوران اسرائیل نے لگ بھگ 35000 فلسطینی صرف غزہ میں ہلاک کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 'اونروا' کارکنوں کو برطرف کر دیا۔ نیز الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی سی آر سی پیئر کرہین بہل نے روزنامہ لی ٹیمپس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے 'آئی سی آر سی کے پاس ایک مختلف مینڈیٹ ہے۔ 'اونروا' کے لیے مینڈیٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آتا ہے۔ آئی سی آر سی 'اونروا' مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کر سکتا ہے۔'
گزشتہ ہفتے فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل 'اونروا' کارکنوں کے حماس کے ساتھ رابطے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسرائیل یہ ثبوت بھی فراہم نہیں کر سکا ہے کہ 'اونروا' کارکن 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حماس کا ساتھ دے رہے تھے۔
'انروا' سربراہ فلپ لازارینی نے ماہ مارچ میں کہا تھا کہ 'اسرائیل 'انروا' کے خاتمے کے لیے مسلسل مطالبہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی الزامات کے بعد کئی ممالک نے فنڈنگ بھی روک دی۔ جس سے 'انروا' ختم ہونے کے قریب ہے۔'
-
سعودی وامریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات: غزہ ۔ رفح اور مشرق وسطی پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ غزہ ...
بين الاقوامى -
غزہ جنگ بندی پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے لیکن ہم محتاط ہیں: فرانسیسی وزیرِ خارجہ
فرانس کے وزیرِ خارجہ سٹیفن سیجورن نے پیر کے روز کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر بات ...
بين الاقوامى -
عالمی اکنامک فورم کانفرنس,غزہ جنگ کی تباہی اوررفح پرامکانی اسرائیلی حملےکاذکرغالب رہا
عالمی اقتصادی فورم کی ریاض میں منعقدہ کانفرنس کے دوران غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ...
مشرق وسطی