غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاں بحق ہونے والے فلسطنیوں کے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے 29 اپریل 2024 تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34535 ہوگئی ہے۔ پچھلی چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مرتب کردہ یہ اعدادو شمار ان فلسطینیوں سے متعلق ہیں جن کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی جاسکیں۔ جبکہ ایسے فلسطینیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن کی لاشیں ہسپتال نہیں پہنچ سکیں۔
منگل کے روز فلسطینی وزارت صحت کے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال نہ لائی جا سکی لاشوں میں ایک بڑی تعداد غزہ کے سول ایمرجنسی سروس کے اب تک کئے گئے سرویز کے مطابق ان فلسطینیوں کی ہے جن کی لاشیں اسرائیلی بمباری کے دوران ان کے گھروں یا دوسری عمارات کے ملبے تلے دب کر رہ گئی ہیں۔
وزارت صحت نے سول ایمرجنسی سروس کے حوالے سے ان فلسطینیوں کی تعداد کا اندازہ 10000 بتایا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر غزہ میں تقریبا سات ماہ کے دوران لگ بھگ 45000 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم وزارت صحت نے تازہ جاری کردہ اعدادو شمار میں ان دس ہزار فلسطینیوں کی تعداد شامل نہیں کی ہے۔ وزارت صحت کے منگل روز کے اعدادو شمار میں زخمی فلسطینیوں کی اب تک کی تعداد 77704 بتائی ہے۔
دوسری جانب غزہ حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایسی مشینری اور آلات موجود نہیں ہیں جن کی مدد سے ان ملبے تلے لاشوں کو نکالا جاسکے۔ حکام کے مطابق موسم گرما میں ان ملبے تلی لاشوں کی وجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا بھی اندیشہ ہے۔
واضح رہے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عمارات کا ملبہ 37 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ جسے اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ جیسے ادارے کو 14 سال درکار ہوں گے۔ اس لئے غزہ کے حکام کی اس ملبے کو اٹھانے میں مشکلات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
-
مصر سے 115 ٹرک 1,840 ٹن امدادی سامان لے کرغزہ روانہ
لانگ لائیو مصر فنڈ نے پیرکی صبح پانچویں امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ...
بين الاقوامى -
غزہ کو امداد کی فراہمی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن روانہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اُردن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ غزہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جنگ بندی کی نئی مصری تجویزمیں نیا کیا ہے؟
مصرکی جانب سے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ روکنے اور قیدیوں ...
مشرق وسطی