امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی نئی تعمیر کردہ غزہ بندرگاہ کے توسط سے اب تک 569 میٹرک ٹن سے زیادہ امدادی سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔
یہ بات منگل کے روز بتائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ امداد اسی ماہ سے اس عارضی بندرگاہ کے راستے پہنچانا شروع کی گئی ہے۔ تاہم ابھی یہ ساری امداد کو گوداموں تک پہنچایا نہیں جا سکا ہے۔
امداد کی تازہ کھیپ جمعہ کے روز بھیجی گئی تھی۔ امداد کی ترسیل جمعے کے روز امریکہ نے کہا تھا کہ خوراک کی امداد کے 10 ٹرکوں پر غزہ تک لائی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے ٹھیکیداروں سے مدد لی گئی ہے۔ ادھر جمعہ کو غزہ میں دیر البلاح میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے گودام میں امدادی سامان موصول ہوا لیکن ہفتے کے روز، صرف پانچ ٹرکوں نے گودام تک رسائی حاصل کی۔
اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ انسانی امداد تک رسائی مشکل ہے۔ اقوام متحدہ کو اتوار اور پیر کو امریکہ کی نئی بندر گاہ سے کوئی امداد نہیں ملی ہے ۔