شامی خاتون اول کے کینسر کے مرض کی خبریں سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب خاتون اول اسماء الاسد نے اپنی صحت کے حوالے سے ہونے والی چہ مے گوئیوں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔
گذشتہ ہفتےشامی ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد میں شدید نوعیت کے لیوکیمیا (بلڈ کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتر ہیں۔
’میں ٹھیک ہوں افواہیں بے بنیاد ہیں‘
شام میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد بیماری کی وجہ سے ملک چھوڑ چکی ہیں اور ان کا بچنا مشکل ہے۔
اس پرخاتون اول نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ وہ اب کافی بہتر ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
اسماء نے کہا کہ جب سے اس مرض میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، انہیں بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں پوچھنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ عزم، حوصلے، طاقت اور ایمان کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والے تعاون کے پیغامات ایک مضبوط سہارا ہیں جنہوں نے بیماری کا مقابلہ کرنے کے ان کے عزم میں اضافہ کیا۔
-
مصری شوہر کی شامی بیوی کے پاؤں چومنے کی ویڈیو وائرل
مصرمیں ایک شوہرکی جانب سے ازراہ محبت واحترام اپنی نئی نویلی دلہن کے پاؤں چومنے کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شامی باشندہ گرفتار
سعودی عرب میں قصیم ریجن کی پولیس نے ایک لڑکی کو بلیک میل کر کے اور اسے دھمکیاں ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کے میزائل حملےمیں شام میں حزب اللہ کے 3 جنگجو ہلاک
شام میں اسرائیل کے مبینہ میزائل حملے میں لبنانی حزب اللہ کے تین جنگجوئوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی