سعودی عرب کے 'پبلک انوسٹمنٹ فنڈ' نے خلائی صنعت کے فروغ کے لیے سپیس گروپ کا آغاز کیا ہے۔ اس گروپ کا آغاز پیر کے روز کیا گیا ہے۔ مملکت میں یہ پہلی سرمایہ کاری ہے جو خلائی شعبے میں کی گئی ہے۔
پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'این ایس جی' خلائی صنعت میں 'پی آئی ایف' کی پہلی سرمایہ کاری ہے۔ جس کا مقصد خلا کے شعبے میں مملکت کو ترقی و فروغ دینا ہے۔ نیز عالمی سطح پر جدید سیٹلائٹ فراہم کرنا ہے۔'
پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے مینا ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کے سربراہ عمر المدی نے کہا 'این ایس جی' کا قیام سعودی عرب کو سیٹلائٹ اور خلائی شعبے میں ترقی دینا ہے۔ یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
خیال رہے گزشتہ سال سعودی عرب نے اپنے پہلے دو خلا بازوں کو خلائی مشن پر بھیجا تھا۔ جس میں ایک خاتون خلا باز ریانہ برناوی بھی شامل تھی۔
-
سرکاری حج سکیم کے تحت 38 ہزار 150 پاکستانی عازمین فریضۂ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس سال حکومت پاکستان کی حج سکیم کے تحت ...
پاكستان -
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ’قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مسلسل قتل ...
بين الاقوامى -
ایف آئی اے انٹرپول نے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول اور امیگریشن کے عملے نے تخریب کاری جیسے ...
پاكستان