جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران تین مزید اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسرائیل میں کان نامی سرکاری ریڈیو نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے تینوں اسرائیلی فوجی بدھ کے روز ایک جنگی کارروائی میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
مرنے والے اسرائیلی فوجیوں سے متعلق مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کان ریڈیو نے صرف اتنا بتایا کہ تینوں فوجی رفح کے اندر ایک عمارت میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے زخمی ہونے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔