سعودی وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورہ چین کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی پیشرفت ملاقاتوں کے ایجنڈے پر سر فہرست رہی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بھی ملاقات کو اور دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ ان کی عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے۔
📹 | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan يلتقي معالي وزير خارجية جمهورية الصين الشعبية السيد وانغ يي، وذلك خلال زيارة سموه إلى العاصمة بكين. pic.twitter.com/YYZeRsUWbL
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 31, 2024
چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کے علاوہ باہمی رابطوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے متعدد امور پر بات کی گئی ۔ تاکہ دو طرفہ دلچسپی اور باہمی مفاد کے تحت چیزوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے اور عالمی منظرنامے پر موجود ایشوز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
دریں اثنا بیجنگ کے دورے کے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فود محمد حسین نے بھی ملاقات کی یے۔
ملاقات میں دونوں ممالک اور دونوں کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات پر توجہ مبذول کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
📹 | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan يلتقي معالي نائب رئيس مجلس الوزراء وزير الخارجية بجمهورية العراق الدكتور فؤاد محمد حسين، في عاصمة جمهورية الصين الشعبية بكين. pic.twitter.com/5evp0SU2pc
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 31, 2024
نیز علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطے میں پیش رفت پر، غزہ کی پٹی اور اڑوس پڑوس کے حالات زیر بحث آئے۔