بینی گانٹز آج جنگی کونسل سے استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے:اسرائیلی میڈیا
اسرائیل کی تین رکنی جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز کی جانب سے گذشتہ ماہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر غزہ میں جنگ کا نیا منصوبہ آٹھ جون تک نہ اپنایا گیا تو وہ بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اسی حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گانٹز آج اتوار کی شام تک وار کونسل سے استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ وزیر کے عہدے پر فائز بینی گانٹز آج شام وار کونسل سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب گانٹز نے کل ہفتہ کو نصیرات کیمپ سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے آپریشن کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ملتوی کر دیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج شام یروشلم کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بجے میڈیا کے سامنے اپنا بیان دیں گے جس میں وہ استعفے کا اعلان کریں گے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اس سے قبل نیتن یاہو کے قریبی لوگوں کے حوالے سے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے ہنگامی حکومت کو تحلیل کرنے سے روکنے کی کسی بھی طرح سے کوشش نہیں کی"۔حالانکہ انہوں نے متعدد مرتبہ بینی گانٹز سے استعفے نہ دینے پر زور دے چکے ہیں۔
کارپوریشن نے پہلے گانٹز کے حوالے سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور "ہفتہ اور تعطیلات" کے بعد اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گانٹز نے کہا کہ "آج بھی ہمیں ذمہ داری سے دیکھنا چاہیے کہ یہاں سے کیسے آگے بڑھنا ہے"۔
-
اسرائیلی یرغمال نوا ارگمانی اپنی شدید بیمار والدہ کی عیادت کے لیے بروقت رہا
مغوی خاتون کے والد اور اہلِ خانہ ان کی واپسی پر خوش، دوست بدستور قید میں
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا لبنان کے قصبے حولہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کا اعلان
اسرائیلی فوج نے اتوار کو جنوبی لبنان کے قصبے حولہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ...
مشرق وسطی -
جی سی سی کی نصیرات پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، سفاکانہ اور دہشت گردانہ جرم قرار
اسرائیل کے بار بار اور منظم جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے عملی کارروائی کا ...
بين الاقوامى